نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
کراچی ،پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔نیلم منیر نے نومبر 2024 میں دبئی میں محمد راشد سے شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اداکارہ نے ڈراموں میں کام کرنا کم کر دیا اور دبئی منتقل ہوگئیں۔ حالیہ دنوں میں دبئی میں ان کی بعض تصاویر اور عوامی مقامات پر موجودگی کے دوران ان کا بیبی بمپ بھی دکھائی دیا تھا۔اب سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کے ایک قریبی دوست نے ٹک ٹاک پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر مبارک باد دی۔ پیغام میں نومولود کے لیے اچھی صحت، خوشیوں اور دراز عمر کی دعا بھی کی گئی۔تاہم نیلم منیر نے تاحال اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے نیلم منیر سے نومولود بیٹے کی تصاویر شیئر کرنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں۔
