پاکستان کے ڈیجیٹل اقدامات کی عالمی پذیرائی
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام "یو این گورننس انوویشن سمٹ" کا باقاعدہ آغاز ہو گیا جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں،بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے آئی ٹی اور ڈیجیٹل گورننس کے شعبے کو نمایاں پذیرائی ملی ہے۔وزارت سے جاری بیان کے مطابق سمٹ کے دوران وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کو پبلک سروس ڈیلیوری میں نمایاں کامیابیوں پر باوقار "آسان سروس میڈل" (ASAN Service Medal) سے نوازا گیا، یہ اعزاز پاکستان میں قائم "آسان مرکز" منصوبے کی شاندار کامیابی اور اس کے ذریعے اب تک 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں کو ون ونڈو سہولیات کی فراہمی کے اعتراف میں دیا گیا۔سمٹ کے موقع پر وفاقی وزیر نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے اقتصادی و سماجی امور لی جنھوا (Li Junhua)اور ایس اے پی ایس ایس آئی (SAPSSI) کے چیئرمین سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں جن کے دوران "ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن، حکومتی اصلاحات، ادارہ جاتی شفافیت اور پبلک سروس ڈلیوری میں جدت و جدید ٹیکنالوجی کے مثر استعمال بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی رہنماں نے پاکستان میں شہریوں کو ڈیجیٹل سروسز کی آسان رسائی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔واضح رہے کہ اس عالمی سمٹ میں دنیا کے 100 سے زائد ممالک کے وزرا، پالیسی ساز اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کر رہے ہیں جہاں حکومتی امور میں جدید رجحانات اور مصنوعی ذہانت کے اطلاق پر حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔
