dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

موت کی خبر پر اب بھی شک ہے، امید کرتی ہوں شیطان واقعی مر چکا

2026): بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نامور اداکار نانا پاٹیکر کی موت کو اپنی زندگی میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔ تنوشری دتہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو مہاکال کی مورتی کے سامنے پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا جو یہ ہے: ’مہاکال بابا ہی ہیں جنہوں نے میری جان پر ہونے والے کئی حملوں سے مجھے بچایا اور نانا پاٹیکر اور اس کے دوستوں کی طرف سے کیے گئے سینکڑوں جادو ٹونوں سے میری حفاظت کی۔ کیا اتفاق ہے کہ مجھے میری زندگی میں اتنی مثبت پیشرفت کے فوراً بعد مہاکال کے درشن کا موقع ملا، حالانکہ مجھے موت کی خبر کی سچائی پر اب بھی شک ہے، لیکن دعا اور امید کرتی ہوں کہ یہ شیطان واقعی مر چکا ہے اور ہمیشہ کیلیے چلا گیا ہے اور میری زندگی کی ساری برائیاں ایک ایک کر کے ختم ہو جائیں گی۔‘

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More