dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

اسرائیل کو فوجی امداد بند کر دینگے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نتن یاہو کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت واشنگٹن اس سال کے اختتام کے بعد اسرائیل کو دی جانے والی چار ارب ڈالر کی امداد بند کر دے گا۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، اسرائیل کو اب اس امداد کی ضرورت نہیں ہے اور یہ کہ بعض ڈیموکریٹس اور بائیں بازو کے سیاست دان امریکی مالی معاونت کو ریپبلکنز پر تنقید کرنے کے لیے بطور ایک موضوع استعمال کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے بتایاکہ جہاں تک اسرائیل کو ادائیگیوں کا تعلق ہے تو نیتن یاہو نے اور میں نے ایک معاہدہ کیا ہے - ہم اسرائیل کو سالانہ 4 ارب ڈالر دیں - اور ہم نے مہینوں پہلے یہ طے کر لیا تھا کہ اسے بند کر دیں۔انہوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ اس سال کے اختتام تک اسرائیل کو ادائیگی نہیں کریں گے۔ البتہ اگر اسے ضرورت ہوئی تو ہم مدد کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More