dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ پاکستان کے ساتھ ہے یا افغانستان کے ساتھ، عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطائ اللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف پر دوغلی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف بات چیت کے لیے آتی ضرور ہے لیکن اپنے دوہرے معیار اور مبینہ منافقانہ طرزِ عمل سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما بار بار مو¿قف تبدیل کرنے اور یو ٹرن لینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کو اپنی پالیسیوں میں واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے یا افغانستان کے ساتھ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کو دہشتگردی سے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس کی پالیسیوں سے دہشتگردی کے فروغ کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو دہشتگردی کے خلاف مو¿ثر کارروائیوں کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔عطائ اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ریاستی وسائل اور مراعات پاکستان سے حاصل ہوتے ہیں، اس لیے ملکی سلامتی کے معاملے پر واضح قومی مو¿قف اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی بعض پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کا فائدہ پاکستان سے حاصل کیا جاتا ہے جبکہ حمایت افغانستان کے حق میں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جس ”پالیسی تبدیلی“ کی بات کی جارہی ہے، حکومت کے نزدیک وہ دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے باعث خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوئی ہے اور معصوم شہریوں، بچوں اور امدادی کارکنوں کی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔عطائ اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کے باوجود ان کی توجہ دیگر سیاسی معاملات پر مرکوز ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس بلانے سے کس نے روکا ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردی کے خلاف مربوط حکمت عملی کے لیے صوبائی سطح پر متعلقہ اداروں اور قیادت کو مو¿ثر انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔عطائ اللہ تارڑ نے مزید دعویٰ کیا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران انسدادِ دہشتگردی کے لیے قومی مالیاتی کمیشن کے تحت 700 ارب روپے سے زائد رقم صوبے کو فراہم کی جاچکی ہے، تاہم ان کے بقول صوبائی حکومت دہشتگردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں کرنے میں سنجیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کا تحفظ صوبائی حکومت کی آئینی اور انتظامی ذمہ داری ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More