dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

موسمیاتی خطرات کو ترجیحات میں مرکزی حیثیت دینا ہوگی: صدر،وزیراعظم

اسلام آباد ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باوجود عزم، استقامت اور ثابت قدمی کے ساتھ ہر چیلنج کا مقابلہ کر رہا ہے۔ قومی یومِ استقامت 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ آج پوری قوم عزم و استقلال کے ساتھ 21واں قومی یومِ استقامت منا رہی ہے اور 2005 کے ہولناک زلزلے کے متاثرین کو یاد کر رہی ہے۔ قوم آج بھی اس سانحے میں اپنے پیاروں سے محروم ہونے والوں کو غمزدہ دلوں کے ساتھ یاد کرتی ہے، جبکہ اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کی جانب سے دکھائی جانے والی بہادری، ہمدردی، ایثار اور یکجہتی کو بھی خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، حالانکہ عالمی سطح پر گرین ہاو¿س گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہایت کم ہے۔ سیلاب، زلزلے، لینڈ سلائیڈنگ، جنگلات میں آگ، وبائی امراض اور اسموگ جیسے خطرات نہ صرف انسانی زندگیوں اور ذرائع معاش کے لیے چیلنج ہیں بلکہ محدود معاشی وسائل پر بھی اضافی دباو¿ ڈالتے ہیں۔وزیراعظم کے مطابق بار بار قدرتی آفات کا سامنا کرنے کے باوجود پاکستانی قوم نے ہر مشکل مرحلے پر اپنے عزم اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گزشتہ تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مزید مو¿ثر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومتوں، متعلقہ سرکاری اداروں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے درمیان مربوط تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ قدرتی آفات کے دوران پاکستانی عوام کا اجتماعی اور ہمدردانہ ردعمل قومی کردار کا قابل فخر حصہ ہے۔وزیراعظم نے آفات سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج، امدادی و ریسکیو اداروں اور ملکی و عالمی انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ مشکل حالات میں ان اداروں کی انتھک کوششیں قابل تحسین ہیں۔دریں اثناءصدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی، شہری آبادی میں اضافے اور ماحولیاتی تنزلی کے باعث بڑھتے ہوئے پیچیدہ خطرات کا سامنا ہے، اس لئے آفات سے نمٹنے کی استعداد کو قومی ترقی کا لازمی جزو اور آئندہ نسلوں کے حوالے سے اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھنا ہوگا،عوام کی قوت کو سائنس، ٹیکنالوجی اور مثر منصوبہ بندی کے ساتھ یکجا کرکے ہم ایسا پاکستان تعمیر کرسکتے ہیں جو کل کی کسی غیر یقینی صورتحال کے لئے زیادہ بہتر طور پر تیار ہو۔ انہوں نے یہ بات قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی جو 8 اکتوبر کو منایا جا رہا ہے ۔ صدر مملکت نے 8 اکتوبر 2005 کے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان قیمتی جانوں کو یاد کرنے اور ان متاثرین کو سلام پیش کرنے کا موقع ہے جنہوں نے عزم اور حوصلے کے ساتھ اپنی زندگیاں دوبارہ تعمیر کیں۔صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں اور ان تمام افراد کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو متاثرہ آبادیوں کے مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ ہماری قومی یادداشت میں آج بھی نقش ہے تاہم اس موقع پر پاکستانی عوام اور اداروں کی جانب سے دکھایا جانے والا غیر معمولی جذبہ ہمدردی، اجتماعی قوت اور بین الاقوامی شراکت داروں کی معاونت بھی ہماری یادوں کا اہم حصہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ اس تجربے نے ثابت کیا کہ مشکلات کے وقت ایک دوسرے کی حفاظت اور مل جل کر بحالی کی صلاحیت ہماری سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک ہے، جاں بحق افراد کو سب سے بامعنی خراج عقیدت یہی ہے کہ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرکے مستقبل میں انسانی جانوں اور آبادیوں کے بہتر تحفظ کے اقدامات کئے جائیں۔صدر مملکت نے زلزلے کے دوران اظہار یکجہتی اور امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سعودی عرب، امریکا، چین، ترکیہ، ایران، جاپان اور کیوبا سمیت ان ممالک کی خصوصی طور پر تعریف کی جنہوں نے پاکستان کی معاونت کی۔انہوں نے قومی ذرائع ابلاغ، فلاحی تنظیموں اور ان لاتعداد رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے متاثرہ آبادیوں کی مدد کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا کردار قدرتی آفات سے نمٹنے اور ضرورت مندوں کی مدد کے حوالے سے پاکستان کے قومی تجربے کا اہم حصہ ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو آج موسمیاتی تبدیلی، شہری آبادی میں اضافے اور ماحولیاتی تنزلی کے باعث بڑھتے ہوئے پیچیدہ خطرات کا سامنا ہے، اس لئے قدرتی آفات سے نمٹنے کو قومی ترقی کا ایک لازمی حصہ اور آنے والی نسلوں کے لئے ہماری ذمہ داری سمجھا جانا چاہئے، ہمیں ہنگامی صورتحال پر ردعمل دینے کے بجائے خطرات کی پہلے سے نشاندہی اور پیش بندی کی طرف بڑھنا ہوگا جس میں سائنسی علم، قابل اعتماد اعداد و شمار اور جدید ٹیکنالوجی کا کردار مزید بڑھانا ضروری ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی (این جی ٹی)متعارف کرانا اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More