dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، محسن نقوی

اسلام آباد ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے 4 اہم کمانڈرز سمیت 9 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کے عزم، بہادری اور اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج کے تمام عناصر کا مکمل قلع قمع کرنے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More