پی ٹی آئی انتہاپسندی کی سیاست چھوڑ کرمذاکراتی میز پر آئے، بلاول بھٹو
کراچی ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کی سیاست سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے ، پی ٹی آئی انتہاپسندی کی سیاست چھوڑ دے ، صوبے کے مسائل کے حل کے لئے مذاکراتی میز پر آئیں اور سیاست میں اپنی جگہ بنا کے رکھیں ، صوبے میں گورنر راج آخری آپشن ہو گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پی ٹی آئی نے انتہا پسندی کی سیاست شروع کر رکھی ہے انہوں نے پارلیمان میں اپنی جگہ خو دچھوڑ دی وہ خود پارلیمانی کمیٹیوں میں نہیں آتے ، یہ الیکٹیو رل ریفارمز کمیٹی کا بھی حصہ نہیں بننا چاہتے جبکہ دھاندلی سب سے زیادہ شور یہ مچاتے ہیں انکا اگر یہ رویہ ہو گا تو آنے والے انتخابات میں دھاندلی کیسے روکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی تی آئی والے اگر انتہا پسندی کو ترک کرے گی تو ایسا ماحول بن سکتا ہے کہ وہ صوبے تمام مسائل پر وفاق سے مذکرات کر کے نہ صرف اپنے اعتراضات دور کرا سکتی ہے بلکہ وہ سیاست میںبھی اپنی جگہ برقرار رکھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کا وزیر اعلی صرف منفی سیاست کئے جا رہا ہے ۔ مذاکرات کی نا کامی کا بھی ذمہ دار وہی ہے ۔ مذاکرات نا کام کروا کے اس نے صوبے میں گورنر راج لگوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، اسکی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوے کہ صوبے میں ایمرجنسی لگے ۔ لیکن ہمارے لئے صوبے میں گورنر راج آخری آپشن ہو گا ۔ انہوں نے مذکرات کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے کردار کو بھی سرہا یا ۔ انہوں نے کہا یہ واقعی اپنی جماعت سے سچے ہیں ، وزیر اعلی اپنے لیڈر عمران خان سے مخلص تو انتہا پسندی ترک کرے ۔ کوئی بھی سیاسی لیڈر ہمیشہ جیل میں نہیں رہتا ۔ صدر زرداری اس کی واضح مثال ہیں چودہ سال وہ قید میں رہے آج اقتدار کی کرسی پر ہیں ۔ خان صاحب بھی جیل میں نہیں رئیں گے لیکن اگر پی ٹی آئی اگر انتہا پسندی کی سیاست ترک نہیں کرتی تو خان صاحب زرداری صاحب کا بھی ریکارڈ توڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کا کردار صوبائی اور ملکی سیاست میں ہونا چاہیے ۔ انھیں اپنے ورکرز کو مایوس نہیں کرنا چاہیے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ میری بات پر کس حد تک عمل کرتے ہیں ۔
