ماہیگیروں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے‘جمعداد مندوخیل
وندر۔ڈپٹی کمشنرحب جمعدادمندوخیل نے کہا ہیکہ ساحلی بستی ڈام کے ماہیگیروں کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے بی ایس ڈی آءاسکیمات میں وندرکی ساحلی ماہیگیربستیوں کے مکینوں کوآبنوشی کی سہولیات فراہم کرینگے یہ بات انہوں نے تحصیل وندر سونمیانی کی ساحلی بستی ڈام کے ماہیگیروں کے مسائل سے متعلق منعقدہ کھلی کچہری سےخطاب کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنرنےماہیگیروں کے مسائل توجہ اورغورسے سنے انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انکی شکایات پر انکوائری ہوگی ڈی سی نےاحکامات جاری کیں پی ایس ڈی پی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے تمام کنٹریکٹرزاورمتعلقہ محکمے سوموارکے دن ڈی سی آفس میں رہورٹ پیش کریں ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں کہا کہ جن مسائل کی نشان دہی کی گءیے منظم اندازمیں ایڈمنسٹریشن جامع پلان تیارکریگی وندرڈیم کینال سے ساحلی بستی ڈام تک پمپنگ اسٹیشن اورنءپائپ لائنوں کی اسکیمات بی ایس ڈی آءمیں شامل کی جائینگی سیوریج لائن سمیت ڈام بندر کے مکینوں کے بنیادی مسائل حل کرینگے ماہیگیروں نے انتظامی افسرکو شکایات کیں کہ اربوں روہے لاگت کی اسکیمات منظورہوئیں لیکن ماہیگیری کی صنعت سےوابستہ غریب مچھیرے ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے محروم ہیں بلوچستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے ٹرالرز اور غیر قانونی شکار کرنے والی لانچوں کے خلاف فوری، مو¿ثر اور بلاامتیاز کارروائی کامطالبہ کیا گیا ماہیگیر نمائندوں اورعلاقاءعمائدین وکونسلران نےکہا کہ سمندری حیات اور مچھلی کے ذخائر کا تحفظ صرف ماہی گیروں ہی نہیں بلکہ بلوچستان کی معیشت اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کے لیے بھی ضروری ہے۔ملکی معیشت کیلئےاربوں روپے کازرمبادلہ کمانے والی سی فوڈانڈسٹری کشتی سازی کی صنعت سے لیکرسی فوڈپراسیسنگ یونٹ تک بنیادی سہولتوں سے محروم ہے حکومتی ادارے گورننس بہتر بنائیں کرپشن کی روک تھام کریں توفش انڈسٹری ملکی معیشت کےاستحکام میں کلیدی کرداراداکرسکتی یے ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں شریک ماہیگیروں کو یقین دہانی کراءکہ بحیثیت انتظامی افسر وہ ان معاملات پر ایکشن لیں گے۔
