dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

راڑہ شم میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا‘شاہد رند

کوئٹہ، 10 اکتوبر : وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا ہے کہ بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں کاو¿نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مصدقہ خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More