– *جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ کا کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے مشاق تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- *جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ کا کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے مشاق تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ حادثے میں شہید ہونے والے انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں - سینیٹر مولانا عبد الواسع - - شہداء کے اہل خانہ، پاک فوج اور متعلقہ اداروں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سید آغا محمود شاہ - - اللہ تعالیٰ شہداء کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ جمعیت کے صوبائی قائدین کا اظہار تعزیت ۔ - منجانب شعبہ اطلاعات جے یوآئی بلوچستان
