dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، علی مدد جتک

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیرحاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام ہی اس کی اصل طاقت ہیں عوام کی آواز بننا ان کی مشکلات کو اجاگر کرنا اور ان کی خدمت کرنا پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو اپنی رہائش گاہ جتک ہا¶س آصف آباد کوئٹہ میں حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے دوست احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔۔ ملاقات کے دوران حلقے کی مجموعی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مشکلات کے حل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر حلقے کے عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی گفتگو ہوئی۔ حاجی علی مدد جتک نے عوامی رابطوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنا اور ان کے مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل کرنا عوامی خدمت کے مو¿ثر عمل کا بنیادی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی محض ایک منصب نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے، جس کا تقاضا ہے کہ عوام کی آواز سنی جائے، ان کی مشکلات کو سمجھا جائے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل، حلقے کی ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ امور پر سنجیدگی سے توجہ دینا ضروری ہے۔حاجی علی مدد جتک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور حلقے کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد اور تعاون ہی عوامی خدمت کے جذبے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More