dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

کچھی اورمستونگ میں چیک پوسٹ پر حملہ‘4 دہشتگردہلاک

سیکورٹی فورسز کے عملے نے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت کچھی اور مستونگ کے علاقے میں پولیس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور باقی بھاگ گئے۔ جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت دہشت گردوں کی جانب سے کچھی کے علاقے میں ڈوسا کراس کے مقام پر پولیس کی چیک پوسٹ پر موجود بکتر بند گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی پولیس کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے بروقت موقع پر پہنچ کر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے قبضے میں لے لئے دہشت گردوں کے باقی ساتھی فرار ہوگئے۔ اسی طرح مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پڑنگ آباد کے مقام پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مزید کارروائی سیکورٹی فورسز کا عملہ کررہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More