dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

مدینہ منورہ کے اوپر میزائل انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا،سعودی اتحادی فوج

سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ مدینہ منورہ میں کروز میزائل کو انٹرسیپٹ کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ترجمان سعودی اتحادی فوج کی جانب سے جاری بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ترجمان کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے سعودی سر زمین کی طرف داغے جانے کے فوری بعد اس کروز میزائل کا سراغ لگایا، اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی اور مدینہ ریجن میں اسے مار گرایا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اتحادی کمانڈ دشمن کے فضائی اہداف کا مقابلہ کرنے کے لیے انتہائی مستعد اور مکمل چوکس ہے۔ترجمان سعودی اتحادی افواج نے خطرات کو ناکام بنانے، شہری اثاثوں اور اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More