dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پاکستان، مصر اور ترکی کے درمیان قریبی رابطے اور تعاون کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں علاقائی و عالمی صورتحال، مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، غزہ اور فلسطین کی صورتحال سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رابطوں کے دوران تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ پاکستان، مصر اور ترکی کے درمیان قریبی رابطوں اور تعاون کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ تمام مسائل کے پ±رامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد مو¿ثر راستہ ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔رابطے کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پیچیدہ علاقائی معاملات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور تعاون ضروری ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔پاکستان اور مصر نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان مشاورت اور سفارتی روابط کو علاقائی صورتحال پر مشترکہ نقط نظر کو آگے بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے مذاکرات، کشیدگی میں کمی اور تنازعات کے پ±رامن حل پر زور ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر علاقائی ممالک کی سفارتی مشاورت اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ دریں اثنا سینیٹر اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی و عالمی صورتحال، غزہ اور فلسطین کی صورت حال اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ اور فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے خطے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور اجلاس میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر بھی بات چیت ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 17 اور 18 اکتوبر کو عراق میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کے تناظر میں دونوں رہنماو¿ں نے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے قریبی رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔اسحاق ڈار اور حاقان فیدان کے درمیان رابطہ پاکستان اور ترکی کے مسلسل سفارتی روابط کا حصہ ہے، جن کا مقصد علاقائی اور عالمی امور پر مشاورت کو فروغ دینا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔غزہ اور فلسطین کی صورتحال اور او آئی سی کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر تبادلہ خیال اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان اور ترکی مسلم دنیا کو درپیش اہم معاملات پر رابطے اور مشاورت کو اہمیت دیتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون او آئی سی کے پلیٹ فارم پر مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More