سیکورٹی فورسز قوم کے ماتھے کا جھومر اور فخر ہیں، فیصل جمالی
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ فورسز پاکستانی عوام کے ماتھے کی جھومر اور فخر ہے قیام امن کے لیے فورسز کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا پاکستانی عوام اپنے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا سیاسی دکان چمکانے کے لیے فورسز پر تنقید ناقابل برداشت عمل ہے سیاست دانوں کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے یو این اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ملک مزید بحرانوں کا متمل نہیں ہو سکتا ہے اشتعال انگیزی کی سیاست ملک اور عوام کے ہرگز مفاد میں نہیں ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے چند جماعتیں اقتدار حاصل کرنے کے لیے اشتعال انگیزی کو ترجیح دے رہےہیں اور اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر الزام کی بے بنیاد بوچھاڑ کر رہے ہیں جس کی پاکستان کی غیور عوام پر زور مذمت کرتی ہے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ سیاست صبر و تحمل کا نام ہے اور گفت و شنید کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے لیکن افسوس گفت و شنید کے دروازے بند کر کے نفرت کی سیاست کو فروخ دیا جا رہا ہے جس کی ریاست ہرگز اجازت نہیں دے گی انہوں نے کہا کہ ٹکرا اور نفرت کی سیاست نے خیبر پختون خواہ میں گورنر راج نافذ کرنے پر مجبور کر دیا گیا سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تجویز کو پی ٹی ائی اور اپوزیشن جماعتیں سنجیدگی سے لیں اور گفت و شنید کا راستہ اختیار کریں پیپلز پارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
