dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

کمپرومائیز اور سیاست ایک ساتھ چلتی ہے ،محترمہ نے کمپرومائیز کیا،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کمپرومائیز اور سیاست ایک ساتھ چلتی ہے ،محترمہ نے کمپرومائیز کیا،جن لوگوں نے شہید ذوالفقار کے خلاف بات کی ان کو بھی ایم آر ڈی تحریک میں شامل کیا تھا ،1973 کا آئین بھی کمپرومائیز کر کے پاس کیا ،ہم انتہا پر نہیں ہوتے سب کیساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں ،سب کو ساتھ رکھنا ہوتا ہے،مولانا کو اختلاف کا حق ہے ،ہم نے آئین اور قانون کے تحت ایمرجنسی نافذ کی۔یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہر سال اپنے شہدا کی یاد میں ہم یہاں جمع ہوتے ہیں ،محترمہ اپنی جلاوطنی ختم کر کے واپس پہنچی جن پر حملہ کیا گیا،محترمہ نے کہا تھا کے سوات میں کچھ قوتیں نہیں چاہتی کے پاکستان کا جھنڈا لہرائے ،ہماری جب حکومت آئی تو ہم نے سوات میں دہشتگردوں کا خاتمہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس ملک کیلئے صحافیوں سمیت دیگر نے بھی دہشتگردون کے نشانہ بنے دہشتگرد جو جیل میں تھے ان کو جیل سے آزاد کر دیا تھا ،ان غلط فیصلوں کا آج پاکستان نقصان اٹھا رہاہے۔خیبر سے خضدار تک دہشتگردی ہو رہی ہے ،جہاں سب سے زیادہ دہشتگردی ہو رہی تھی وہاں کے وزیراعلی دہشتگردوں سے لڑنے کو تیار نہیں ،انہوں نے حلف لیا تھا وہ دہشتگردوں سے نہیں لڑیں گے ،جب وزیراعلی کے پی دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے تیار نہیں تو ہم میدان میں آئے ،ہم دہشتگردی سے لڑنے کیلئے تیار ہیں۔بلاول نے کہا کہ کمپرومائیز اور سیاست ایک ساتھ چلتی ہے ،محترمہ نے کمپرومائیز کیا،ایم آر ڈی میں محترمہ نے کمپرومائیز کیا ،جن لوگون نے شہید ذوالفقار کے خلاف بات کی ان کو بھی ایم آر ڈی تحریک میں شامل کیا تھا ،1973 کا آئین بھی کمپرومائیز کر کے پاس کیا ،ہم انتہا پر نہیں ہوتے سب کیساتھ مل کر چلنا چاہتے ہیں ،سب کو ساتھ رکھنا ہوتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ محسن نقوی جانتا ہے کے پی پی اور صدر زرداری کا موقف واضح ہے ،صدر زرداری کی دستخط کے بغیر صوبے بننا ممکن نہیں ،سندھ تقسیم نہیں چاہتا لیکن جو صوبے راضی ہے ان کو نئی صوبے کیوں نہیں دئے جا رہے ،گلگت میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹ مان رہے ہیں،مولانا کو اختلاف کا حق ہے ،ہم نے آئین اور قانون کے تحت ایمرجنسی نافذ کی

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More