ذہین بچوں کو معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے،شہباز شریف
وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیاں دوسروں کے لئے مثال ہیں، طلبہ کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مواقع ملنے پر محروم طبقات کے بچے بھی آگے بڑھ سکتے ہیں،معیاری تعلیم اور مساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے،پاکستان کے لاکھوں ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی کمی ہے، مالی مشکلات کی وجہ سے کسی ذہین بچے کو معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔دانش سکول اسلام آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ معیاری تعلیم اور مساوی مواقع کی فراہمی ضروری ہے، آج وزیراعظم پاکستان کی حیثیت سے نہیں بلکہ عوام کے حقیقی خادم کی حیثیت سے آپ کے سامنے ہوں، دانش اسکولز سے متعلق دستاویزی فلموں، طلبہ کے تاثرات اور فارغ التحصیل طلبہ کی کامیابیوں نے دلوں کو چھو لیا، دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیاں انتہائی متاثر کن ہیں، خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والی خصوصی صلا حیتیوں کی حامل بچی کی جدوجہد ، کامیابی، امید اور حوصلے کی روشن مثال ہے، بیٹی نے امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑا،خصوصی صلاحیتوں کی مالک بچی کی داستان غیر متزلزل عزم کی کہانی ہے، وہ عظیم پاکستانی ، محنتی ،باوقار اور علم دوست باپ کی بیٹی ہے، غریب والد کے پاس بیٹی کی تعلیم کے لئے مالی وسائل نہیں تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ محنت کش والدین شدید گرمی اور سردی میں حلال روزی کماتے ہیں، محدود آمدن کے باعث والدین بچوں کی تعلیم اور صحت کے اخراجات پورے نہیں کر پاتے، پاکستان کے لاکھوں ذہین اور باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی کمی ہے، ہمارے نوجوان غیر معمولی ذہانت کے مالک، جذبے اورزندگی سے بھرپور ہیں، پاکستانی نوجوانوں میں اپنی زندگیاں بدلنے اور ملک کی تقدیر سنوارنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، نوجوان اپنی ذہانت، محنت اور انتھک کوششوں سے پاکستان کو اقوام عالم میں نمایاں مقام دلا سکتے ہیں، مالی مشکلات کی وجہ سے کسی ذہین بچے کو معیاری تعلیم سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔شہباز شریف نے کہا کہ مالی مشکلات کی وجہ سے غریبوں کے بچے ایچی سن جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے،اس ویژن کے تحت 2010 میں دانش سکول جیسے تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی، دانش اسکولز کے قیام کا بنیادی مقصدبچوں کو یکساں معیاری تعلیمی کے مواقع فراہم کرنا تھا، اشرافیہ کی طرح غریب خاندانوں کے بچوں کو بھی تعلیم کے برابر مواقع ملنے چاہئیں، دور دراز علاقوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لاکھوں ذہین بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنے ہیں ، انتہائی ذہین اور باصلاحیت ہونے کے باوجود غریب خاندانوں کے بچے اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کا تصور بھی نہیں کر سکتے، اسی ویژن کے تحت دانش اسکولز کے نام سے ایک تعلیمی ادارے کی بنیاد رکھی، وزیراعظمہمارا عزم ہےکہ دانش اسکولزمعروف اداروں سے بھی بہتر ثابت ہوں، بہاولپور سے تعلق رکھنے ہونہار بچی نے اپنے عزم ،ہمت اور جذبے سے تعلیم حاصل کی اور آج وہ ڈاکٹربن کر انسانیت کی خدمت کررہی ہے،وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولز کا تصورمحروم طبقات کے بچوں کو معیاری تعلیم اور دکھی انسانیت کی خدمت کےلئے متعارف کرایا گیا، قائداعظم محمد علی جناح کے پاکستان میں انصاف، میرٹ، محنت اور مساوات کو بنیادی اہمیت حاصل ہونی چاہیے، انصاف، میرٹ اور مساوی مواقع پر مبنی معاشرہ قیام پاکستان کی اساس ہے، ہمارے آباو¿اجداد نے ایک بہتراور خوشحال پاکستان کیلئے 1947میں ہجرت کی،ہمیں خود احتسابی کرنا ہوگی کہ ہمارے بزرگوں نے جو خواب دیکھا تھا ہم اس منزل کے کتنا قریب ہیں، دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیوں اور جدوجہد کی داستانوں نے شرکاءکو جذباتی کر دیا،دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیاں دوسروں کے لئے مثال ہیں، طلبہ کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مواقع ملنے پر محروم طبقات کے بچے بھی آگے بڑھ سکتے ہیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے دانش اسکول میں تعلیم حاصل کرکے کامیابی کی مثال قائم کی، بلوچستان سے آنے والے طالب علم کے خدشات دانش اسکول میں محبت، مساوات اور اپنائیت کے ماحول سے دور ہوگئے، دانش اسکولز میں بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ ایک ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دانش اسکولز نے ثابت کیا کہ پاکستانی قوم رنگ، نسل اور صوبائی تفریق سے بالاتر اور ایک ہے، دانش اسکولز کے طلبہ کی کامیابیوں پر ان کے والدین اور اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، دانش اسکولز کے طلبہ نے ثابت کیا کہ محنت اور مواقع ملنے پر غربت کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں رہتی،قائداعظم کے پاکستان میں کراچی سے پشاور تک ہر بچے اور بچی کو تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع میسر ہونے چاہئیں، غریب کی بیٹی ہو یا مزدور کا بیٹا، یتیم بچہ ہو یا امیر خاندان سے تعلق رکھنے والا طالب علم، سب کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، جب تک ہر بچے کو تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع نہیں ملتے، قائداعظم کے پاکستان کا خواب مکمل نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے علامہ اقبال کے شعر کا حوالہ دیاکہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز، نہ کوئی بندہ رہا نہ کوئی بندہ نواز،اور کہا کہ دانش اسکولز کے منصوبے کو کامیاب بنانے میں وفاقی وزرا، وزارت تعلیم، متعلقہ حکام اور انتظامیہ کی کوششیں قابل تحسین ہیں، دانش اسکولز کے منصوبے کے لئے وسائل فراہم کرنے اور شبانہ روز محنت کرنے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دانش اسکولز کا منصوبہ پنجاب سے نکل کر اب پورے پاکستان میں پھیل رہا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں دانش اسکولز زیر تعمیر ہیں، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں دانش اسکولز کا نیٹ ورک وسعت اختیار کر رہا ہے، دانش اسکولز میں شمالی وزیرستان، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے طلبہ زیر تعلیم ہیں، دانش اسکولز کا تعلیمی نیٹ ورک پورے پاکستان کے بچوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ہے، دانش اسکولز کا یہ گلستان پنجاب سے نکل کر پورے پاکستان میں علم کی خوشبو پھیلا رہا ہے، دانش اسکولز کا تعلیمی خاندان مستقبل میں ایک بڑے قومی تعلیمی نیٹ ورک کی شکل اختیار کرے گا، دانش اسکولز میں جدید آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے عالمی سطح پر کامیابی کے مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی نوجوان امانت، محنت اور دیانت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسے بچوں کی کامیابی اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ صلاحیت اور ذہانت کسی مخصوص طبقے کی میراث نہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، خواہ ان کا تعلق ملک کے امیر ترین خاندان سے ہو یا ایسے گھرانے سے جس نے زندگی کی مشکلات میں اپنے والدین کو کھو دیا ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لاکھوں بچے ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے والدین کھیتوں اور کھلیانوں میں شدید گرمی اور سردی کے باوجود محنت کرتے ہیں، لیکن ان کی آمدن سے گھر کے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں بچوں کی تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات پوری کرنا ان خاندانوں کے لیے بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں تعلیم اور ترقی کے مواقع کسی بچے کی دولت یا خاندانی پس منظر سے مشروط نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے دانش اسکولوں کو ایسے بچوں کے لیے امید کی کرن قرار دیا جو مناسب مواقع ملنے پر نہ صرف اپنی زندگیاں بدل سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی اور انسانیت کی خدمت میں بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، وفاقی وزرا، سفارت کاروں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔
