dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بلوچستان،فورسز کے آپریشن میں فتہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں میں 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئےِ بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمدکرلیاگیا۔ صدرنے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں جن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود برآمدکرلیاگیا۔ کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے ٹریفک روکنے کی کوشش کرنے والے 5 بھارتی سرپرست یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ نوشکی میں دہشتگردوں کا ٹھکانہ تباہ کردیاگیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 دہشتگرد ہلاک، بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمدکیا گیا۔ خضدار میں بڑا آپریشن ناکام: فورسز کی بروقت کارروائی سے ایک دہشتگرد ہلاک، 490 کلوگرام وزنی دھماکہ خیز مواد برآمدکیاگیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشنز پوری رفتار سے جاری رہیں گے۔ادھر ایوانِ صدر کے میڈیا وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں تین مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران آٹھ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر زرداری نے کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں مقامی ٹریفک میں خلل ڈالنے کی کوشش ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدرِ مملکت نے نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف مثر کارروائی اور دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر بھی سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔صدر نے خضدار میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے اور 490 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف کی اورکہا کہ دہشتگردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گادریں اثناﺅزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ بلوچستان کے اضلاع، کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزم استحکام کے ویڑن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 8 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ عزم استحکام کے ویڑن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More