dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تشویشناک، غریب عوام دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہے ہیں، جے یو آئی بلوچستان

جمعیت علما اسلام بلوچستان نے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور عوام کی پست ہوتی ہوئی قوتِ خرید پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور مصنوعی قلت نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جہاں دو وقت کی روٹی کا حصول بھی دیہاڑی دار اور متوسط طبقے کے لیے ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔جے یو آئی بلوچستان کے شعبہ اطلاعات و نشریات سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت اور متعلقہ ادارے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ محض کاغذی کارروائیوں اور اجلاسوں تک محدود ہے، جبکہ عملی سطح پر ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے غریبوں کو لوٹ رہے ہیں۔جمعیت علما اسلام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے، مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان کرنے اور غریب خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے، کیونکہ بنیادی غذائی ضرورت کی عدم دستیابی اور بڑھتی قیمتیں کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More