کوئٹہ ،دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان کی جانب سے میاں غنڈی میں پل کے نیچے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے قریب سے گزرنے والی پولیس کی گاڑی میں سوار ہدایت اللہ ، عبدالغفار ، دلاور خان سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
