dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالدسے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر روزی خان کاکڑکی ملاقات

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن روبینہ خالدسے منگل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران سینیٹر روزی خان کاکڑ نے بلوچستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر چیئرپرسن روبینہ خالد نے مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے تعاون اور متعلقہ اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں سید عبدالمنان آغا اور عبدالرحمن کاکڑ بھی موجود تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More