dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

معرکہ حق کے بعد پاکستان کی کامیابیوں کی دنیا معترف ہے ‘فرح عظیم شاہ

بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کی کامیابیوں کی دنیا معترف ہے مولانا فضل الرحمن ملک کے سینئر بلند پایہ قد آور سیاستدان انہیں سیاسی مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے گورنر راج اور ایمر جنسی کے نفاذکے حوالے سے صوبہ خیبر پختونخوا کا بلوچستان سے موازنہ کرنا درست عمل نہیںکیونکہ کے پی کے کی حکومت نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرکے ملکی سا لمیت کو داﺅپر لگانے کی کوشش کی یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمارا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو، ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے پاکستان کی ترقی اور کامیابیوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے معرکہ حق کے بعد پاکستان کامیابیوں کی نئی منازل طے کر رہا ہے ملکی کامیابیاں ہمارے اداروں اور فیلڈ مارشل کی شب و روز محنت کا نتیجہ ہیںجب بھی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے، ملک دشمن عناصر متحرک ہو جاتے ہیںمولانا فضل الرحمان ایک بلند پایہ اور قدر آور سیاستدان ہے انہیں سیاسی مفادات کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دینا چاہئے صوبہ خیبر پختونخوا ایمرجنسی اور گورنر راج کے معاملے پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کا موازنہ کرنا درست عمل نہیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حالات میں نمایاں فرق ہے خیبرپختونخوا حکومت کے 80 فیصد مطالبات تسلیم کر لیے گئے تھے مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت نے دھرنوں اور انتشار کی سیاست کرکے ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ملک کی سا لمیت کے تحفظ کے لیے جہاں ضروری ہو، وہاں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہونا چاہیے بلوچستان حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے۔ اور امن کی بحالی صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More