نصیر آباد میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی
سیکیورٹی فورسز نے نصیر آباد کے علاقے میں بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور 6 کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی)کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نصیر آباد میں تخریب کاری کے مقصد سے نصب کیے گئے 6 کلوگرام دیسی ساختہ بم کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس)کی ٹیموں نے علاقے کو گھیرا میں لے کر بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر ہونے والے بڑے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ٹل گیا۔واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو تحویل میں لے کر تخریب کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مختلف زاویوں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
