ہر بچے کو پولیو سے محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو سے پاک پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا، ہر بچے کو پولیو سے محفوظ اور صحت مند مستقبل فراہم کرنا قومی ذمہ داری ہے۔پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی، مستقل سیاسی عزم، وفاقی و صوبائی حکومتوں میں م¶ثر رابطہ کاری اور عوامی شرکت ناگزیر ہے۔انسداد پولیو کے عالمی دن پر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے قدامت پسند عناصر کی شدید مخالفت کے باوجود پاکستان کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو خود پولیو کے قطرے پلا کر بچوں کی صحت و تحفظ پر سمجھوتہ نہ کرنے کا پیغام دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کئی سالوں سے انسدادِ پولیو کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہیں۔پاکستان کا کوئی بچہ پولیو کے باعث عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہو، یہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل ہے۔انسدادِ پولیو مہم کے ورکرز، بالخصوص دشوار گزار علاقوں میں خدمات انجام دینے والے ورکرز، خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیو ورکرز قوم کے ہیروز ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔عوام پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کی قومی کوششوں کا حصہ بنیں۔پیپلز پارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے پولیو سے پاک پاکستان کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے کوشاں رہے گی۔
