dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں ، فتنہ الخوارج کا دہشتگرد کمانڈرہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں کے دور ان دہشتگرد کمانڈر ماراگیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عادل شاہ دسمبر 2020 سے فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا، 2024 سے دہشتگرد گروہ کے مالی معاملات کی نگرانی کررہا تھا۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد کمانڈر غیرمقامی دہشت گردوں کو ژوب، شیرانی اور شعبان میں مستقل رہائش فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا، عادل شاہ 2022 اور 2023 سے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کے لیے بھتہ خوری میں بھی ملوث رہا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عادل شاہ کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں 19 ایف آئی آرز درج تھیں، جبکہ اس کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More