dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو اسلام آباد کی ماڈل جیل منتقل ہونا ہے ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو اسلام آباد کی نئی ماڈل جیل منتقل ہونا ہے ،اسلام آباد ماڈل جیل مکمل فعال ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اجلاس پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، فیلڈمارشل کی کوشش کے نتیجے میں مسلم امہ ایک جگہ اکٹھی ہوئی، فیلڈمارشل عاصم منیر نے تہران اجلاس کو ممکن بنایا، تہران اجلاس کی تصاویر پوری دنیا نے دیکھیں، پاکستان پر امید ہے،تہران اجلاس کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔عطاتارڑ نے کہاکہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ پاکستان نے امن کیلئے کوششیں کیں، یہ پاکستان کیلئے فخر کا موقع ہے، امن کیلئے پاکستان کے کردارکی دنیا معترف ہے۔انہوںنے کہاکہ28ویں ترمیم پرابھی کوئی مشاورت شروع نہیں ہوئی، ابھی دسمبر میں وقت ہے،مستقبل میں کیا ہو گا یہ وقت بتائے گا۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تمام قیدیوں نے نئی ماڈل جیل میں منتقل ہونا ہے،اس میں بانی پی ٹی آئی بھی ہوں گے،اسلام آباد ماڈل جیل مکمل فعال ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ کے پی حکومت کی واپسی پر کوئی بات نہیں ہو گی، خیبرپختونخوا حکومت کا چیپٹر بند ہو چکا ہے، سہیل آفریدی کا مستقبل تاریک نظر آ رہاہے، سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کا بیڑہ غرق کر دیا۔انہوںنے کہاکہ سہیل آفریدی،شاہدخٹک،میناخان آفریدی،شفیع جان نےپی ٹی آئی کابیڑہ غرق کر دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا، ریاست سمجھے گی کہ نقص امن کا خطرہ نہیں تو بہنوں کو رہا کر دیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے بیانات بھارتی میڈیا نے چلائے، بہنوں نے اڈیالہ کے باہر ہنگامہ برپا کئے رکھا تھا، برطانیہ یا امریکا ہوتا تو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو سزائیں ہو چکی ہوتیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا وجود نہیں رہا،ان کے لوگ کمپرومائزڈ ہیں، پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ ہم سے ملتے رہتے ہیں،گلہ کرتے ہیں، جنید اکبر نے اسلام آباد کو سومنات کا مندر بنانے کا کہا تھا، پی ٹی آئی پورے کے پی میں100،150لوگ بھی نہیں نکال سکی۔ انہوںنے کہاکہ محمود اچکزئی اسلام آباد کو کابل پر مقدم سمجھیں گے تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ محموداچکزئی اسلام آباد کی بات بعد میں کرتےہیں،پہلے کابل کی کرتے ہیں، محمود اچکزئی کو اسلام آباد کا ذکر زیادہ کرنا چاہیے، مولانافضل الرحمان ہمارے لئے قابل احترام ہیں، مولانافضل الرحمان قومی سلامتی کے معاملات کو سیاست سے الگ رکھیں، مولانافضل الرحمان کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کردارادا کرنا ہو گا، مولانافضل الرحمان کے پی میں مثبت کردار ادا کریں۔عطاتارڑ کا نے کہا کہ کے پی میں اپوزیشن کی جگہ بنی ہے،شاید مولانا چاہتے ہیں وہ حاصل کریں، مولانافضل الرحمان کا ریاست مخالف بیانیہ لے کرچلنا مناسب نہیں ہوگا، مائننگ کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوامیں شفاف نظام آیا ہے،لوگ خوش ہیں، پیپلزپارٹی نے صوبوں کے حوالے سے ابھی واضح مقف نہیں اپنایا، کسی کو گورننس میں بہتری سے انکار نہیں،گورننس پربحث جاری رہتی ہے،جاری رہنی چاہیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More