dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ہیپاٹائٹس سے سالانہ 48 ہزار مریضوںکی اموات تشویشناک ہیں‘سینیٹر عبدالقادر

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس بی اور سی سے تقریبا ایک کروڑ 29 لاکھ افراد کا متاثر ہونا اور سالانہ 48 ہزار سے زائد اموات ایک سنگین قومی صحت کے بحران کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری، مربوط اور نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کے تقریبا 90 لاکھ اور ہیپاٹائٹس بی کے 38 لاکھ 60 ہزار مریض موجود ہیں۔ یہ امر مزید تشویشناک ہے کہ ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ افراد میں صرف 30 فیصد اپنی بیماری سے آگاہ ہیں، جبکہ تقریبا 70 فیصد لاعلم رہتے ہیں۔ تشخیص میں یہ خلا لاکھوں شہریوں کو بروقت علاج سے محروم رکھتا ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال، غیر محفوظ خون کی منتقلی، جراثیم سے پاک کیے بغیر طبی اور دندان سازی کے آلات کا استعمال اور آلودہ بلیڈز بیماری کے پھیلا کے اہم اسباب ہیں۔ صحت کے مراکز، بلڈ بینکوں اور متعلقہ اداروں میں حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جاری پروگراموں کو مثر بناتے ہوئے مفت اسکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولت ہر ضلع تک پہنچائی جائے۔ سرکاری اسپتالوں میں ہیپاٹائٹس سی کی ادویات کی بلا تعطل فراہمی، عطیہ کردہ خون کی لازمی اسکریننگ اور غیر محفوظ طبی طریقوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس بی سے بچا کی ویکسین کی رسائی بڑھائی جائے اور نومولود بچوں کو پیدائش کے 24 گھنٹوں کے اندر پہلی خوراک دینے کا موثر انتظام کیا جائے۔ بلوچستان سمیت دور دراز اور دیہی علاقوں میں موبائل طبی ٹیموں، تشخیصی سہولتوں اور آگاہی مہمات کو خصوصی ترجیح دی جائے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لیے واضح اہداف، شفاف فنڈنگ اور باقاعدہ نگرانی ضروری ہے۔ پاکستان کو 2030 تک ہیپاٹائٹس کو صحت عامہ کے خطرے کے طور پر ختم کرنے کے عالمی ہدف کے حصول کے لیے عملی پیش رفت تیز کرنا ہوگی۔ شہریوں کی جانوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More