dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

جھل مگسی اور خاران میں سیکورٹی فورسز کاآپریشن 13 دہشت گردہلاک

بلوچستان کے علاقوں جھل مگسی اور خاران میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی جانب سے تخریب کاری کے لئے آگ لگانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا دہشت گردوں کے سامنے مقامی لوگ بھی ڈٹ گئے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے اسی طرح سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے خاران میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی اور کلیئرنس آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے مزید دہشت گردوں کی تلاش جاری دہشت گردوں کے خاتمے سیکورٹی فورسز کا یہ کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More