dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

کابل کو دہشتگردی روکنے کی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی،پاکستان

وزارت اطلاعات و نشریات نے ترجمان افغان طالبان کے حالیہ بیان پر کہا ہے کہ افغان طالبان بگڑتے تعلقات کی وجوہات تسلیم کرنے کو آمادہ نہیں،کابل کو دہشتگردی روکنے کی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بیان میں کہا کہ طالبان حکومت کے ترجمان کا بیان رجیم کی انتہائی گمراہ کن سوچ کو بے نقاب کرتا ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق افغان طالبان بگڑتے تعلقات کی بنیادی وجوہات تسلیم کرنے کو آمادہ نہیں ہیں، افغان طالبان قیادت مسلسل پاکستان کی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہے۔وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان اس اہم مسئلے کو نظر انداز کر رہے ہیں جو تعلقات میں تلخی کا بنیادی سبب ہے، تلخی کا بنیادی سبب افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنے میں طالبان حکومت کی مسلسل ناکامی ہے، دو طرفہ تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی ہے۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق کابل کو اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی، پاکستان اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کے خاتمے کےلیے تمام ضروری اقدامات کا حق رکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ افغان طالبان کی الزام تراشی اور کھوکھلی یقین دہانیاں پاک افغان بحران کا حل نہیں، پاکستان کا مقف بالکل واضح اور دوٹوک ہے کہ دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے۔وزارت اطلاعات نے کہا کہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کے عزم کو کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More