dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

بلوچستان میں بدامنی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہیں،فیصل جمالی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردارزادہ فیصل خان جمالی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں، ہماری شرافت کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، دہشت گردوں کے لیے بلوچستان کی سرزمین تنگ کر دی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبہ وزیر لائیو سٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی نے یو این اے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں امن و امان کے قیام، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ پارٹی قیادت نے ہمیشہ جمہوریت، آئین اور ملکی سلامتی کے لیے جدوجہد کی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور پاکستانی عوام امن و استحکام کے خواہاں ہیں، تاہم ملک میں بدامنی پھیلانے اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ناگزیر ہے۔ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں، عوام اور اداروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے ہر صورت میں پورے کیے جائیں گے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کیے جا رہے ہیں کسانوں اور زمینداروں کو زرعی پانی کی فراہمی کے لیے نہری نظام کی بحالی اور فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ حلقہ انتخاب جلد ترقی کی منزل طے کر سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More