dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

دیوالی کی خوشیاں تمام ہندو برادری کو مبارک ہوں، چیف سردار بابا غلام رسول خان عمرانی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے صوبائی مشیر برائے محنت و افرادی قوت، عمرانی قبیلے کے سربراہ بیرسٹر چیف سردار بابا غلام رسول عمرانی نے پاکستان سمیت بلوچستان کی تمام ہندو برادری کو دیوالی کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناو¿ں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک پیغام میں سردار بابا غلام رسول عمرانی نے کہا کہ دیوالی ہندو برادری کا ایک اہم مذہبی اور ثقافتی تہوار ہے، جو خوشیوں، محبت، امن، بھائی چارے اور روشنی کی علامت ہے۔ اس خوشی کے موقع پر ہم اپنی ہندو برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور دعاگو ہیں کہ یہ تہوار ان کے لیے امن، خوشحالی، ترقی اور مسرتوں کا پیغام لے کر آئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ وطن ہے، جہاں مختلف مذاہب، زبانوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے شہری آباد ہیں۔ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں اقلیتی برادریوں کا بھی اہم کردار ہے۔ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت مساوی حقوق، مذہبی آزادی اور تحفظ فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہےسردار بابا غلام رسول عمرانی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی روایتی رواداری، قبائلی اقدار اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال یہی ہے کہ تمام مذاہب اور برادریوں کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں اور غموں میں شریک ہوتے ہیں۔ ہمیں مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اتحاد کو فروغ دے کر ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے ہندو برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی کی روشنی ہر گھر میں خوشیاں، محبت، امن اور خوشحالی لے کر آئے اور پاکستان بالخصوص بلوچستان ترقی و استحکام کی نئی منزلیں طے کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More