آئین اقلیتوں کے مذہبی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے،وزیر اعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہندوو¿ں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر دنیا بھر، بالخصوص پاکستان میں مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دیوالی کا تہوار نفرت، عدم برداشت اور مایوسی کے اندھیروں پر روشنی کے غالب آنے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ روشنیوں کا یہ تہوار انسانی اور سماجی سطح پر پ±رامن بقائے باہمی کے فروغ کا خوش کن پیغام دیتا ہے، جبکہ روشن، خوشحال اور امید افزا مستقبل کا یقین بھی اس تہوار کی نمایاں خصوصیت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری ہمارے قومی تشخص کا قابلِ قدر حصہ ہے، جس نے ملک کی سماجی، ثقافتی اور اقتصادی ترقی میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ معاشرے میں موجود مختلف ثقافتی اور مذہبی روایات ایک قابلِ قدر اثاثہ ہیں اور پاکستان اپنے مذہبی و ثقافتی تنوع پر فخر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے مذہبی اور شہری حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ حکومت بلا تفریق مذہب، عقیدہ، رنگ اور نسل تمام شہریوں کے حقوق، وقار اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے لیے پ±رعزم ہے۔ مذہبی ہم آہنگی، باہمی اتحاد اور ایک دوسرے کے احترام کو فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک پ±رامن، جامع اور خوشحال قوم کی تعمیر ہمارے مشترکہ عزم سے ہی ممکن ہے۔ مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا احترام کرنے والا اور پ±رامن بقائے باہمی پر یقین رکھنے والا معاشرہ ہی ہر شہری کو تعلیم اور معاشی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی بنیاد بن سکتا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیوالی کے خصوصی موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، اخوت و بھائی چارے کو مستحکم کرنے اور امن، رواداری اور باہمی افہام و تفہیم پر مبنی روشن مستقبل کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ دیوالی منانے والی پاکستانی ہندو برادری اس تہوار کی رنگا رنگ روایات سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوگی اور معاشرے میں خوشیوں، خوشحالی، امید، امن اور خیرسگالی کا پیغام عام کرے گی۔ انہوں نے ہندو برادری کو ایک بار پھر دیوالی کی دلی مبارکباد پیش کی۔
