dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علاقائی بحری افواج کا تعاون ناگزیر ہے، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف نے خلیجِ عمان اور خطے میں بدلتی ہوئی بحری صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں علاقائی بحری افواج کے درمیان قریبی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری حدود کے تحفظ، بحری تجارت کے تسلسل اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 28ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءکے ساتھ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی نشست کے دوران کیا۔پاک بحریہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاءنے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد میں ارکانِ پارلیمنٹ، سیاست دانوں، سرکاری افسران، مسلح افواج کے افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل تھے۔دورے کے دوران شرکاءکو موجودہ بحری سیکیورٹی چیلنجز، میری ٹائم امور اور بحری شعبے سے متعلق عوامی آگاہی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ساحلی آبادیوں کی سماجی و اقتصادی ترقی، بحری اور ساحلی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے پاک بحریہ کے مختلف اقدامات بھی اجاگر کیے گئے۔شرکاءکو ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز، ساحلی سیکیورٹی اور اہم بندرگاہوں کے دفاع کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بحری سلامتی کی اہمیت، سمندری راستوں کے تحفظ اور خطے میں بدلتی ہوئی بحری صورتحال پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف کے ساتھ خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں علاقائی بحری سلامتی، میری ٹائم تعاون اور مستقبل کے چیلنجز سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ نیول چیف نے اس امر پر زور دیا کہ خلیجِ عمان سمیت خطے کے سمندری علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی بحری افواج کے درمیان مو¿ثر رابطہ کاری اور قریبی تعاون ضروری ہے۔ورکشاپ کے شرکائکو پاک بحریہ کے کردار اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں سے آگاہ کرنا اس دورے کا اہم مقصد تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More