dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

17 نومبر سے شروع ہونےوالے صوبائی دورے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، سینیٹر مولانا عبد الواسع

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے اراکین صوبائی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، میر زابد علی ریکی، سید آغا ظفر اور دیگر جماعتی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی قیادت صوبے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جماعت تمام ممکنہ حالات سے جمہوری، آئینی اور سیاسی انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، کارکنوں کی تنظیمی و سیاسی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور جماعتی سطح پر مشاورت و رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 17 نومبر سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شروع ہونے والا صوبائی دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دوران کارکنوں سے ملاقاتیں، تنظیمی امور کا جائزہ اور موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی، جس کے مثبت اور دوررس نتائج برآمد ہوں گے۔ صوبائی امیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جمعیت علماء اسلام اور اس کے قائدین و کارکنوں کو دباو¿ میں لانے کے لیے مختلف سازشیں، منفی ہتھکنڈے اور نوٹسز کے اجرا کا سلسلہ قابل مذمت ہے، پانچ، دس پرانے معاملات کو اچانک اٹھا کر نوٹسز جاری کرنا اور کارروائیوں کا آغاز کرنا بدنیتی کے سوا کچھ نہیں۔ سیاسی انتقام اور دباو¿ کے ذریعے جماعتوں کو اپنے مو¿قف سے دستبردار نہیں کرایا جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک منظم، نظریاتی اور عوامی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے، کسی بھی غیر جمہوری اقدام، انتقامی کارروائی یا منفی ہتھکنڈے سے جماعت کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان اپنے سیاسی اور جمہوری مو¿قف پر ثابت قدم رہے گی اور حالات کا مقابلہ سیاسی بصیرت، تنظیمی نظم و ضبط اور عوامی قوت کے ساتھ کرے گی۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی دلاور خان کاکڑ نے ایرانی قونصل جنرل سے ان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More