dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

وفاقی اور صوبائی حکومتیں معدنیات کے شعبے کے فروغ کےلئے مل کرکام کرینگی،شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں معدنیات کے شعبے کے فروغ کےلئے مل کرکام کریں گی،سرمایہ کاروں کا تحفظ ہمارا تحفظ اور ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے،سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کےلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے، سرمایہ کاروں کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے طریقہ کار آسان بنایا جارہا ہے، لائسنس اور معاہدوں کے اجرا میں مکمل شفافیت یقینی بنائیں گے،انشا اللہ 2050 سے بھی پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں پاکستان شامل ہوگا۔ جمعہ کو پاکستان منرلز فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں معدنیات کے شعبے کے فروغ کےلئے مل کرکام کریں گی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کےلئے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں گے، سرمایہ کاروں کا تحفظ ہمارا تحفظ اور ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ معدنیات کے منصوبوں کی کامیابی کےلئے مقامی آبادی کا تعاون اور اعتماد ضروری ہے، افرادی قوت، اثاثوں اور سپلائی روٹس کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوںنے کہاکہ معدنیات کو نکالنا، پاکستان میں پراسیس اور تیار کرکے برآمد کرنا ہے، سفر مشکل ضرور ہے لیکن ہم پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مساوی اور منصفانہ شراکت داری پاکستان اور سرمایہ کاروں دونوں کےلئے فائدہ مند ہے، معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو یکساں مواقع اور پالیسیوں میں تسلسل فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے طریقہ کار آسان بنایا جارہا ہے، لائسنس اور معاہدوں کے اجرا میں مکمل شفافیت یقینی بنائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل کو خام شکل میں بیرون ملک بھیجنا بند کرنا ہے، پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے۔انہوںنے کہاکہ قیمتی معدنی وسائل ملکی صنعتوں کےلئے استعمال ہوں گے، وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی ڈاون اسٹریم انڈسٹری کےلیے بروئے کار لائیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ دنیا کے تانبے اور سونے کے بڑے غیراستعمال شدہ ذخائر میں سے ایک ہے، 2 دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اور آپریشنل مرحلےکی جانب بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گولڈمین سکس کی پیشگوئی ہے کہ 2075 تک پاکستان دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن سکتاہے، انشا اللہ 2050 سے بھی پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں پاکستان شامل ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان صرف خام معدنیات نکال کر بیرون ملک بھیجنے کا خواہاں نہیں، نیشنل منرل ڈیٹا سینٹر اور ارضیاتی رکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے مستند معلومات دستیاب ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ فاقی اور صوبائی حکومتیں معدنیات کے شعبے کے فروغ کےلیے مل کرکام کریں گی، کاروباری برادری کو سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ معدنیات کے منصوبوں کی کامیابی کےلیے مقامی آبادی کا تعاون اور اعتماد ضروری ہے، افرادی قوت، اثاثوں اور سپلائی روٹس کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کےلئے بجلی، پانی اورمواصلات کا قابل اعتماد انفرااسٹرکچر ضروری ہے، نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ہمارے نوجوان تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور پرعزم ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری سے متعلق رکی ہوئی فائل کو تیز ترین رفتار سے آگے بڑھانے کی ضمانت دیتا ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More