معدنی دولت کو کارآمد بنانا اجتماعی قومی مقصد ہے،فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے،ہم ایسی طویل مدتی شراکت داری پروان چڑھانا چاہتے ہیں جو پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنے،ہمیں صلاحیت سے پیداوار کی طرف، وعدوں سے عمل کی طرف اور خام برآمدات سے ویلیو ایڈڈ گروتھ کی طرف بڑھنا ہو گا،کان کنی کے پورے ماحولیاتی نظام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف خام مال برآمد کرنا نہیں، بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ تک پوری ویلیو چین کو تیار کرنا ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم ایسی طویل مدتی شراکت داری پروان چڑھانا چاہتے ہیں جو پاکستان اور اس کے شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ معدنی ترقی سے مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچنا لازم ہے، معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے۔چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے لوگ محنتی، دلیر اور پرعزم ہیں، جن میں خوابوں کو تعبیر میں بدلنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے، ہمارے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں جبکہ نتائج کے حصول کے لیے ہمارے لوگ طاقت اور عزم کا سر چشمہ ہیںدریں اثناءوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریکوڈک جیسے بڑے منصوبوں سے بلوچستان کے عوام کے لئے روزگار، ہنرمندی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،پاکستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ملک ہے، ان وسائل سے استفادہ کرکے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ بات وزیراعظم نے بیرک مائننگ کارپوریشن کے چیئرمین جان تھورنٹن کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک جیسے بڑے منصوبوں سے بلوچستان کے عوام کے لئے روزگار، ہنرمندی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے وسیع معدنی وسائل کو بروئے کار لانے اور عالمی سرمایہ کاری کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک اہم سنگ میل اور ملکی معاشی مستقبل کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی کامیابی پاکستان میں مستقبل کی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مثالی معیار قائم کرے گی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ معدنی شعبے کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان کی جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی سازگار ماحول تشکیل دیا جا رہا ہے۔ مہمان وفد نے وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا منرلز کانفرنس کے انعقاد کو پاکستان میں معدنی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ وفد نے کراچی اور گوادر میں منرلز پراسیسنگ کی صنعت کے قیام میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل اور معدنی دولت سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو موثر انداز میں بروئے کار لا کر صوبے کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو معدنی منصوبوں کے ثمرات میں براہ راست شریک کرنا، مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار اور ہنرمندی کے مواقع پیدا کرنا اور اردگرد کی آبادیوں کی ترقی یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں بیرک مائننگ کارپوریشن کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کا ایک اہم سنگ میل ہے جس کی کامیابی مستقبل کے منصوبوں کے لیے بھی ایک مثال بنے گی۔ ملاقات میں پاکستان میں معدنی شعبے کے لیے موزوں پالیسی، ریگولیٹری اور بنیادی ڈھانچے کے نظام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ریکوڈک کے علاوہ بھی پاکستان کے معدنی شعبے کی ترقی کے لیے بیرک کی مہارت اور تجربے سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، معاونین خصوصی طارق فاطمی، لیفٹینینٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال اور متعلقہ اعلیJ حکام نے شرکت کی۔
