dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیکورٹی ادارے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گردگاپ اور کولپور کے گردونواح میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں میجر عمر ناصر منہاس اور حوالدار محمد عدنان خان کی شہادت پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ وطن کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر شہداءکا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کی تخریب کاری اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی محض ایک پرتشدد کارروائی نہیں بلکہ دہشت اور وحشت پر مبنی ایک ایسی ذہنیت ہے جسکا خاتمہ حکومت اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔گورنر مندوخیل نے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداءکو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کیلئے ہمت و حوصلہ عطا کرے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More