dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

وزیراعظم شہباز شریف کا واشک میں دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان

بلوچستان اسمبلی اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے رکن اسمبلی میر زابد ریکی نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی درخواست پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ضلع واشک میں بھی دانش اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ دیگر اضلاع میں دانش اسکولوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے، تاہم واشک میں تاحال اس منصوبے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے میر زابد ریکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا دفتر اسلام آباد میں واقع ہے، آپ میرے دفتر تشریف لائیں، میں آپ کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دوں گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More