dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات، سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال پر مشاورت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت درپیش قومی چیلنجز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے ملک میں معاشی استحکام کے حصول، سیاسی ہم آہنگی اور ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم ہاو¿س سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ہفتے کے روز سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے ہمراہ ماڈل ٹاو¿ن لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ 95 ایچ پہنچے، جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کو درپیش اہم سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی امور زیرِ غور آئے۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں معاشی چیلنجز، امن و امان کی صورتحال اور ملک میں سیاسی استحکام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ اور عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 31 میں شرکت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے، سیاسی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے اور ملک بھر میں جاری عوامی فلاحی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں پائیدار معاشی استحکام لانے اور ترقیاتی عمل کی رفتار تیز کرنے کے لیے تمام اتحادی جماعتیں باہمی تعاون اور مشاورت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔ملاقات میں وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، جن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنائ اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف شامل تھے۔واضح رہے کہ وفاق میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت کا تسلسل آئینی و قانونی امور، بجٹ ترجیحات اور صوبائی ہم آہنگی کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More