dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

18ویں ترمیم نے ملک کو تباہ کردیا، نئے صوبے ملک کی ضرورت ہیں،مصطفی کمال

وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ 18ویں آئینی ترمیم نے ملک کو تباہ و برباد کردیا، نئے صوبوں کا قیام کسی سیاسی جماعت کی خواہش نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریاستی امور چلانے والوں کو بھی احساس ہوچکا ہے کہ موجودہ نظام بہتر نتائج دینے میں ناکام ہے، میرا خیال ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں گے۔مصطفی کمال نے کہا کہ اگر عوام کوئی بات کردیں تو وہی سپریم ہوتی ہے، آج کی جانے والی باتیں محض تجزیہ ہیں۔انہوں نے پیپلزپارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسے اپنی کارکردگی پر اعتماد ہے تو ملک میں دس صوبے بھی بن جائیں تو اسے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے، پیپلزپارٹی کو معلوم ہے کہ اس نے کچھ نہیں کیا، اسے حالات کی نزاکت کو سمجھنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کو ریاستی امور میں غیر مشروط طور پر شامل ہوجانا چاہیے،لگتا ہے کہ پاکستان اور عوام کی سوچ تبدیل ہورہی ہے۔مصطفی کمال نے کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا چاند پر جارہی ہے جبکہ کراچی میں بچے گٹروں میں گر کر مر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More