dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کےلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے رکن ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، تجارتی روابط اور معاشی انضمام کے فروغ کے لیے پ±رعزم ہے، جبکہ تنظیم کے مشترکہ اہداف کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ خطے کے عوام کو اس تعاون کے حقیقی ثمرات حاصل ہوسکیں۔وزیراعظم سے آج ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان نے ملاقات کی۔ وفود ای سی او وزراءکونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ای سی او کے مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 30ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے اسلام آباد اعلامیے اور 2026ئ سے 2035ئ تک معاشی تعاون کے لیے طے کردہ اسٹریٹجک اہداف کی منظوری کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے ان پیش رفتوں کو تنظیم کے استحکام اور خطے کی مشترکہ ترجیحات کے حصول کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 2026ئ سے 2027ئ تک ای سی او کی صدارت پاکستان کو ملنا ایک اہم موقع ہے، جس کے لیے ”مضبوط اور مستحکم ای سی او کے لیے علاقائی تعاون کی بحالی“ کا موضوع طے کیا گیا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ تنظیم کے مشترکہ وڑن کو ایسے ٹھوس اقدامات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے جن کے نتائج واضح ہوں اور رکن ممالک کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔ اس سلسلے میں تجارت، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ، راہداریوں، توانائی، اطلاعات و مواصلاتی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ علاقائی معاشی تعاون کو تیز کرنے کے لیے ای سی او کے موجودہ معاہدوں پر مو¿ثر عملدرآمد اور تنظیم کے ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔پاکستان کے جغرافیائی محل وقوع کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سڑکوں، ریلوے اور دیگر ذرائع نقل و حمل پر مشتمل راہداریوں کے ذریعے علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے پ±رعزم ہے۔ ان منصوبوں میں کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر کی بندرگاہوں سے رابطے بھی شامل ہیں، جن سے بالخصوص ایسے رکن ممالک کو علاقائی اور عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی جن کے پاس اپنی سمندری بندرگاہ موجود نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے تنازعات کے پ±رامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر پاکستان کے اصولی مو¿قف کا اعادہ کیا اور کہا کہ علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔انہوں نے ای سی او کے رکن ممالک کو دعوت دی کہ وہ 2027ئ کے لیے لاہور کو تنظیم کا سیاحتی مرکز قرار دیے جانے کے سلسلے میں منعقد ہونے والی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران ای سی او کو مزید مو¿ثر اور مضبوط بنانے کے لیے تمام رکن ممالک اور تنظیم کے سیکریٹریٹ کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان 2027ئ میں ای سی او وزرائ کونسل کے آئندہ اجلاس اور ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وفود کا خیرمقدم کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More