شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی
شمالی وزیرستان،اسلام آباد ، سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور گردونواح میں دہشت گردوں کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کارروائی سے قبل علاقے میں دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر مسلسل کڑی نگرانی کی جا رہی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس معلومات کی روشنی میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گرد سرگرمیوں کے سدباب اور امن و امان کے قیام کے لیے نگرانی اور کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔ادھر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کو سراہتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو قابلِ تحسین قرار دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ریاست پاکستان دہشت گرد عناصر کو ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام وڑن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ادھر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت کارروائی اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے مو¿ثر اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے، جو ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلسل قربانیاں دے رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کے باعث دہشت گرد عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔دریں اثناءصدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک اور 2 کو زخمی کرنے پر فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مو¿ثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے عزم اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ ریاستی ادارے ملک کے امن و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ملک میں امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ملک کے دفاع اور امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
