dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

روس 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا، ٹرمپ

ماسکو/کیف /واشنگٹن ،امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس امریکا اور عالمی منڈی کو فوری طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد ڈیزل فراہم کرے گا، روسی صدر پیوٹن سے انتہائی کامیاب گفتگو ہوئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ روس نومبر میں مزید 5 لاکھ ٹن ڈیزل فوری فراہم کرے گا۔ نومبر کے بعد روس مزید 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ میں روسی تیل سے مجموعی طور پر عالمی معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔روسی صدارتی دفتر کے مطابق پیوٹن ٹرمپ ٹیلی فونک گفتگو ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی۔ جس میں یوکرین تنازع کے حل پر خصوصی گفتگو کی، ایران کا ذکر بھی ہوا۔روسی صدارتی دفتر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ایران تنازع کے حل میں روس کے کردار کو سراہا۔دونوں صدور نومبر میں چین میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔ادھر یوکرینی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روسی ڈیزل برآمدات پر پابندیاں اٹھانے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیرمنصفانہ ہے۔ دو مضبوط شراکت داروں کی جانب سے ڈیزل ڈیل کمزور اقدام ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More