dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

سپریم کورٹ، فیصلوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ، زیرِ التوا مقدمات پر خصوصی توجہ

اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اور ادارہ جاتی اصلاحات پر جامع رپورٹ”اصلاحات کاسفر اور تنوع 2026“ جاری کردی۔ رپورٹ میں نومبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کی عدالتی اور ادارہ جاتی اصلاحات کا احاطہ اور مقدمات کے م¶ثر انتظام و زیرِ التوا مقدمات میں کمی سے متعلق پیش رفت کو اجاگر کیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کی رپورٹ میں ڈیجیٹل تبدیلی، ادارہ جاتی احتساب اور انصاف تک عوامی رسائی بہتر بنانے کے اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں جبکہ 86 نکاتی عدالتی اصلاحاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیش رفت پیش کی گئی ہے۔ عدالتی اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے منظم نگرانی، خصوصی ورکنگ گروپس اور باقاعدہ جائزے کا نظام وضع کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں مقدمات کے فیصلوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا، پرانے اور طویل عرصے سے زیرِ التوا مقدمات کے فیصلوں پر خصوصی توجہ دی گئی، عدالتی کارکردگی کی نگرانی کے لیے ڈیٹا پر مبنی نظام کو مزید مضبوط بنایا گیا۔سپریم کورٹ کی ڈیجیٹل خدمات میں توسیع اور عدالتی طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی، قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے تحت ملک گیر عدالتی اصلاحات پر پیش رفت کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، رپورٹ میں عدالتی اصلاحات کی کامیابیوں کے ساتھ مزید بہتری کے لیے جاری اقدامات کا بھی احاطہ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More