dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

پی ٹی آئی ملک کیلئے فتنہ بن چکی ہے‘علی مدد جتک

کوئٹہ ،پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کیلئے فتنہ بن چکی ہے اس لئے اس کی سیاست اور انتشار سے ملک کی ترقی اور سا لمیت بری طرح متاثر ہورہی ہے اور وہ ایسے اقدامات سے پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرناچاہتی ہے یہ بات انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے اور ایمر جنسی کے نفاذ کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کے حق میں نکالی گئی جشن ریلی کی قیادت اور شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر رہنماءاور جیالے ورکر بھی شریک تھے۔ جنہوں نے پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ریلی سریاب کے علاقے سے شروع ہوئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی بلوچستان اسمبلی چوک پر پہنچ کر مجمع کی شکل اختیار کر گئی ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے حاجی علی مدد جتک نے پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت پاکستان کیلئے فتنہ بن چکی ہے اور پی ٹی آئی ملک کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس کی سیاست اور انتشار سے ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو ختم کرکے ایمر جنسی کے نفاذ کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ اس اقدام سے فتنہ سے عوام کو چھٹکارا ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہے اور ہماری سیاست ہے ریلی میں جیالوں نے خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے اور ایمر جنسی کے حق میں ڈھول پر رقص کیا۔ ریلی کے شرکاءایمر جنسی کے حق اور پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More