مزدور کی خوشحالی ہی پاکستان کی خوشحالی ہے‘ جمال شاہ کاکڑ
لیبر ونگ کنونشن سے خطاب میں مزدوروں کے مسائل فوری حل کرنے کا اعلان، "اب فائلوں میں نہیں، میدان میں فیصلے ہوں گےکوئٹہ(پ ر) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ان کے جائز حقوق کا تحفظ پارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ وہ مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ اور دیگر لیبر یونینز کے زیر اہتمام منعقدہ لیبر ونگ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے اور ہم اسی وڑن کو پوری قوت سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ "جو ہاتھ کارخانوں کا پہیہ چلاتے ہیں، انہی ہاتھوں سے ملک کی ترقی کا پہیہ چلتا ہے۔ ہم ان کی آواز بنیں گے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔"جنرل سیکرٹری نے کہا کہ مزدور کا مسئلہ پورے معاشرے کا مسئلہ ہے اور اس کا حل بھی سب کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہے۔ "ہم نہ صرف وعدے کرنے آئے ہیں بلکہ نتائج دینے آئے ہیں۔ مزدور کو وقت پر اجرت، محفوظ ماحول اور باعزت روزگار ملنا اس کا بنیادی حق ہے، اور یہ حق دلوانا ہمارا فرض ہے۔"انہوں نے اعلان کیا کہ لیبر یونینز کے رہنماو¿ں کی مشاورت سے مسائل کی فہرست مرتب کی جائے گی، ہر مسئلے پر عملی اقدامات کیے جائیں گے اور پیش رفت سے مزدور رہنماو¿ں کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، منتخب نمائندوں اور مزدور تنظیموں کے درمیان مضبوط رابطہ ہی پائیدار حل کی ضمانت ہے، اور تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ ان کے دفاتر کے دروازے عوام اور مزدوروں کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں۔انہوں نے کہا کہ "مزدور کی خوشحالی ہی پاکستان کی خوشحالی ہے۔ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہر مزدور کو اس کا پورا حق نہیں مل جاتا۔"جنرل سیکرٹری نے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "مزدور بھائیو! آپ کی محنت ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ آج میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کے مسائل حل ہوں گے۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔"کنونشن میں صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر نسیم الرحمٰن ملاخیل، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، عامر خان مندوخیل، زمان ملاخیل، یونس بلوچ، عبدالفتاح جمالی، چوہدری شبیر، لیبر ونگ کے صدر چوہدری نوید وحید کاسی، عامر شیخ، سیف اللہ، ملک محمد حسین سمیت مزدور رہنماو¿ں، لیبر ونگ کے عہدیداروں اور مختلف یونینز کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
