dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

ہائپر سونک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع کی مضبوطی کا مظہر ہے، نور محمد دمڑ

صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد خان دمڑ نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح-2 ای آر کے کامیاب تجربے پر قوم، مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ فتح-2 ای آر کا کامیاب تجربہ پاک افواج کی سائنسی و تکنیکی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک کاوشیں لائقِ تحسین اور قابلِ ستائش ہیں۔حاجی نور محمد خان دمڑ نے مزید کہا کہ فتح-2 ای آر کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور قومی خود انحصاری کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔ قومی دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے پاک افواج اور سائنسی ماہرین کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج اور باصلاحیت سائنسدانوں کی اس عظیم کامیابی پر فخر کرتی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More