dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائےگا ، وزیراعظم کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

وزیر اعظم شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں کو یقین دلایا ہے کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے گا جبکہ ایم کیو ایم نے بھی خیبر پختون خوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں فاروق ستار نے کہا کہ آپریشن کی صورت میں دہشت گرد کراچی کا بھی رخ کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے سوال اٹھایا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے ممکنہ ردِعمل کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے اور کس طرح دیگر جگہوں پر دہشت گردوں کی منظم پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا جائے گا؟ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیرِ اعظم اور وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم کے خدشے سے اتفاق کیا اور وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کہا کہ سندھ حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف کوآرڈینیشن کے لیے بات کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More