dailytalatumnewsquetta.com
Dailytalatumnewsquetta

اوتھل،مولانا فضل الرحمن کی سیاست پر تنقید اور مریم نواز و محسن نقوی کے بیانات پر جے یو آئی کا سخت ردعمل

جمعیت علمائے اسلام تحصیل سونمیانی وندر کے سینئر نائب امیر مولانا محمد عمر عادل نے مولانا فضل الرحمن کے اصولی مقف پر تنقید اور مریم نواز و محسن نقوی کے بیانات پر دوٹوک ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ آئین دستور جمہوری اقدار اور اصولوں کی سیاست کی ہے۔ ان کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ کسی دبا کو خاطر میں لائے بغیر اپنے اصولی مقف پر ثابت قدم رہتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی پارلیمان کی خودمختاری اور عوام کے حقیقی حقوق کے لیے آواز بلند کرتے ہیں مولانا محمد عمر عادل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اصولی سیاست پر انگلی اٹھانے والوں کو پہلے اپنے طرزِ سیاست طرزِ حکمرانی اور سیاسی طرزِ عمل کا جائزہ لینا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن نے کبھی ذاتی مفادات کی خاطر اپنے نظریات کا سودا کیا اور نہ ہی اقتدار کی بندر بانٹ کو اپنی سیاست کا محور بنایا بلکہ ہمیشہ قومی مفاد جمہوری روایات اور آئینی بالادستی کو مقدم رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر دہشت گردی کی پشت پناہی جیسے سنگین الزامات عائد کرنا نہ صرف سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے بلکہ یہ اختلافِ رائے کو منفی رنگ دینے کی بھی ایک افسوس ناک کوشش ہے سیاسی اختلاف ہر فرد اور جماعت کا جمہوری حق ہے تاہم اختلاف کو الزام تراشی کردار کشی اور سیاسی دبا کا ذریعہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں سینئر نائب امیر جے یو آئی وندر نے کہا کہ اگر کسی کو مولانا فضل الرحمن کے مقف سے اختلاف ہے تو وہ دلیل منطق اور حقائق کی بنیاد پر اپنا مقف پیش کرے۔ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا اور قومی معاملات پر سوال اٹھانا کسی جرم کے زمرے میں نہیں آتا بلکہ یہی جمہوریت کی اصل روح ہے مولانا محمد عمر عادل نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ایک نظریاتی اور اصول پسند جماعت ہے جس کی قیادت نے ہر دور میں اپنے مقف پر استقامت کا مظاہرہ کیا ہے مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ جمہوری جدوجہد آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کی بات کی ہے۔ ان کے مقف کو دھمکی آمیز بیانات یا بے بنیاد الزامات کے ذریعے دبایا نہیں جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ قومی یکجہتی جمہوری استحکام اور آئینی اداروں کے احترام کو فروغ دے نہ کہ سیاسی مخالفین کے خلاف غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کرکے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ بنائے آخر میں مولانا محمد عمر عادل نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمن کے اصولی مقف کے ساتھ کھڑی ہے اور آئین کی بالادستی پارلیمان کی خودمختاری جمہوری آزادیوں اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی پرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔اصولوں پر ڈٹ جانا کمزوری نہیں بلکہ سیاسی جرات نظریاتی استقامت اور قومی مفاد سے وابستگی کی علامت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More